پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

11:56 AM, 20 Aug, 2026

پنجگور: بلوچستان کے علاقے کلی سوران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر بڑی دہشتگرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 3 گاڑیاں، 2 موٹرسائیکلیں اور ایک آئی ای ڈی ڈیوائس بھی برآمد ہوئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ خودکش حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔

مزیدخبریں