مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 کی فاتح قرار

03:07 PM, 20 Aug, 2026

 پورٹو ریکو : مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان 2026 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ وہ نومبر میں پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مصباح ارشد اس سے قبل مختلف بین الاقوامی مقابلۂ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، جن میں مس انٹرنیشنل 2023 اور مس سپرا نیشنل 2024 شامل ہیں۔

2000 میں پیدا ہونے والی مصباح ارشد نے 2023 میں مس پاکستان ورلڈ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ وہ جرمنی میں یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

اب وہ مس یونیورس 2026 کے عالمی سٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں