وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج کابل روانہ ہوں گے، سہ فریقی مذاکرات میں شرکت متوقع

12:14 PM, 20 Aug, 2025

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج افغانستان کے دارالحکومت کابل کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان ہونے والے چھٹے سہ فریقی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے میں انسداد دہشتگردی، تجارت اور خطے میں تعاون بڑھانے جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ وزیر خارجہ کے ساتھ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

کابل میں اسحاق ڈار کی ملاقات قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے بھی متوقع ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں