غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ حملے کیے، جن میں مزید 26 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ خان یونس میں 6 اور دیرالبلاح میں 4 بے گھر افراد کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں نے کئی مکانات کو دھماکوں سے مسمار کر دیا۔
غذائی قلت کی صورتحال بھی شدید ہو گئی ہے، جس کے باعث مزید تین فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، اور مجموعی شہداء کی تعداد 266 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ میں اب تک 62 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری طرف، جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی میں پیش کی گئی نئی تجویز قبول کر لی ہے، جس کے تحت اگلے 60 دنوں کی جنگ بندی کے دوران حماس 25 یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔یہ صورتحال غزہ کے لوگو ں کے لیے ایک نازک اور اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔