اسلام آباد مذاکرات: امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد پاکستان کے لیے روانہ، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملاقات کی پیشکش

06:46 PM, 20 Apr, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے مثبت اشارہ دے دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی نائب صدر کی سربراہی میں ایک وفد اگلے چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچ کر مذاکراتی عمل کا آغاز کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایرانی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم اس کا انحصار اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج پر ہے۔
 وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی وفد اس وقت راستے میں ہے اور پاکستان پہنچتے ہی ایرانی حکام کے ساتھ (پاکستان کی ثالثی میں) بات چیت شروع کرے گا۔

مزیدخبریں