چراٹ : آئی ایس پی آر نے پاکستان اور مصر کی دو ہفتہ طویل مشترکہ مشقوں 'تھنڈر ٹو' کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے خصوصی دستے مشقوں میں شریک تھے۔ مشقوں کا انعقاد چراٹ کے دشوار گزار علاقوں میں کیا گیا۔
مشقوں کا فوکس دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور پیچیدہ جنگی ماحول میں مشترکہ آپریشنز پر تھا۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ عسکری روابط کو مزید وسعت دینے کی کڑی ہیں۔
چراٹ: پاکستان اور مصر کی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں مکمل، عسکری تعاون کا نیا باب
02:58 PM, 20 Apr, 2026