اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اسلام آباد میں ہونے والے اہم بین الاقوامی مذاکرات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور اسے "مخلصانہ" قرار دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر کو اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد میں لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دارالحکومت میں بین الاقوامی وفود کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ حالت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں سیکیورٹی اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔
سفارتی سرگرمیاں تیز: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اور علاقائی امن پر بریفنگ
12:20 PM, 20 Apr, 2026