واشنگٹن : امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی سمندری حدود میں ایک خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ ایک ایرانی بحری جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔
سینٹکام کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی فورسز نے ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ جہاز بین الاقوامی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کسی بھی کوشش کا انجام یہی ہوگا۔ انہوں نے اسے امریکی دفاعی پالیسی کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، امریکی حکام کا موقف ہے کہ مذکورہ جہاز ممنوعہ اشیاء کی ترسیل یا ناکہ بندی والے زون میں غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث تھا۔
اس واقعے نے بحیرہ عرب اور خلیج کے خطے میں جنگ کے بادل گہرے کر دیے ہیں۔ عالمی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، جہاز پر قبضہ براہِ راست اشتعال انگیزی ہے جس کا جواب تہران کی جانب سے متوقع ہے
سمندری محاذ پر تصادم: امریکی فورسز کا ایرانی جہاز پر حملہ اور قبضہ، ویڈیو جاری
10:31 AM, 20 Apr, 2026