کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دسویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس اپنے نام کیا اور پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک ایونٹ میں اپنے تمام تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے، جب کہ کراچی کنگز تین میچز کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔