کراچی :کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس پر اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق، 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی، لیکن وہ واپس نہیں آئی۔ لڑکی کے بھائی کے مطابق، اس کے لاپتہ ہونے کے بعد ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں اغوا کیے جانے کی اطلاع دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق، مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔