پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، بچوں کو بیماری سے بچائیں: شہباز شریف

05:43 PM, 20 Apr, 2025

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے پولیو کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پولیو ورکرز کی جانوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر فرد کو پولیو کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی ہم آہنگی، منظم حکمت عملی اور مربوط کاوشوں سے ہی اس موذی مرض کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے انسداد پولیو مہم میں تعاون پر عالمی ادارہ صحت، گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں