امریکا بھر میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے، لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے

04:18 PM, 20 Apr, 2025

واشنگٹن : واشنگٹن سمیت امریکا کی مختلف ریاستوں میں آج سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ہزاروں افراد ان مظاہروں میں شریک ہیں اور ٹرمپ کے فیصلوں اور رویے کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک، فلوریڈا، اور دیگر شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں، جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ان مظاہروں کی کال "50501 موومنٹ" نامی تنظیم نے دی ہے، جس کا مقصد پورے امریکا کی 50 ریاستوں میں 50 الگ الگ مظاہرے کرنا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے ٹرمپ انتظامیہ کے ایسے اقدامات کے خلاف ہیں جو غیرقانونی اور جمہوریت کے خلاف سمجھے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق عوام اب یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایسے رویے کو قبول نہیں کرتے۔

مزیدخبریں