محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

02:51 PM, 20 Apr, 2025

اسلام آباد:محسن نقوی نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جہاں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

 وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی جب ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی سفارتخانے پہنچے تو سفیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستان کا معاشی اور سماجی شعبوں میں بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے سخت شرائط لاگو کی جا رہی ہیں، اور بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے سعودی حکومت کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے منشیات کیس میں پھنسے ایک بے گناہ پاکستانی خاندان کی رہائی میں مدد کی، جس کے پانچ افراد اب بحفاظت وطن واپس آ چکے ہیں۔ سعودی سفیر نواف المالکی نے بھی کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک قریبی دوست سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مزیدخبریں