قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش، پی سی بی نے اشتہار جاری کر دیا

12:13 PM, 20 Apr, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

عاقب جاوید، جو پہلے عارضی طور پر چیمپئنز ٹرافی تک ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے تھے، اب ہیڈ کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ذرائع کے مطابق وہ اب ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ سنبھالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اسی لیے پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ کی آسامی کے لیے نئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی خالی جگہ کے لیے بھی اشتہار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈ اس بار ایک بار پھر غیر ملکی کوچ کی طرف جا سکتا ہے، اور کسی تجربہ کار انٹرنیشنل کوچ کو لانے کا امکان موجود ہے۔

مزیدخبریں