اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے پاک ملائیشیا تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔