شزا فاطمہ کی پٹرول ریلیف سکیم میں بڑی نرمی، لاکھوں مستحقین کو براہِ راست فائدہ

04:17 PM, 19 Sep, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مستحق طبقات کے لیے سپیشل ریلیف پروگرام کے تحت 800 سی سی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو پٹرول پر ریلیف دیا جا رہا ہے جس میں اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔

عوام کی آسانی کے لیے سکیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں رجسٹریشن کے لیے میسج فیس کا خاتمہ، ایک ٹوکن پر 5 لٹر پٹرول کی حد ختم کرنا اور 5 لٹر سے کم پٹرول پر ہفتے میں 500 روپے رعایت دینا شامل ہے۔ صوبائی حکومتوں کی معاونت سے جاری اس سکیم کے حوالے سے کسی بھی شکایت پر شہری ہیلپ لائن 9771 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں