اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

04:03 PM, 19 Sep, 2026

 اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے تجارتی جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتار سمندری آمدورفت کو بھی ناگزیر قرار دیا۔

 ترجمان کے مطابق موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان توانائی کی ترسیل اور بحری تجارت کو درپیش خطرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

 دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت علاقائی بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں