جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ، حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کردی

11:46 AM, 19 Sep, 2026

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے ایک بار پھر جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کرلیا ہے۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

 حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے آج ہی جماعت اسلامی کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 دوسری جانب لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کو حتمی جواب دیں گے۔

 حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی صورت میں جماعت اسلامی کے مطالبات اور اسلام آباد مارچ سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔

مزیدخبریں