کوہاٹ مسجد دھماکا: شہدا کی نماز جنازہ ادا، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری

11:13 AM, 19 Sep, 2026

کوہاٹ: پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے میں 21 افراد شہید اور 103 زخمی ہوئے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جوابی کارروائی میں سنائپر سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

 دوسری جانب دھماکے میں شہید ہونے والے 15 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، صوبائی وزرا، جنرل آفیسر کمانڈنگ، کمشنر کوہاٹ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 نماز جنازہ کے موقع پر کوہاٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں