ایران پر پابندیاں برقرار، سلامتی کونسل میں قرارداد مسترد

09:36 PM, 19 Sep, 2025

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی ہے، جس کے بعد یہ پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

ووٹنگ کے دوران پاکستان، چین، روس اور الجیریا نے پابندیاں ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 9 ممالک نے مخالفت کی اور 2 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ایران نے سلامتی کونسل کے اس فیصلے کو سیاسی تعصب قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ ایران پر یورپی اقتصادی پابندیاں 28 ستمبر سے دوبارہ لاگو ہو سکتی ہیں، جس کے باعث ایران کو عالمی سطح پر مزید دباؤ کا سامنا ہوگا۔

مزیدخبریں