کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 1100 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر گر کر 3 ہزار 657 ڈالر رہ گئی ہے۔