راولپنڈی : شہر میں ڈینگی کے وار تیز ہو گئے، سرکاری اسپتالوں میں 413 اور نجی مراکز میں 400 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ماہرین صحت نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کو ڈینگی پھیلاؤ کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 49 لاکھ گھروں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 1.3 لاکھ گھروں سے لاروا ملا۔
ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے 17,862 اور کلئیرڈ ایریاز سے 113 مقامات پر بھی لاروا برآمد ہونے پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ غفلت پر 13 ملازمین معطل، 3 ورکرز کو جھوٹی رپورٹنگ پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
اب تک 3,894 مقدمات، 1,722 پراپرٹیز سیل، 3,304 چالان اور 97 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا جا چکا ہے۔