دبئی :ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ آج بھارت اور عمان کے درمیان ہوگا، تاہم سپر فور کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل ہو چکی ہیں۔
سپر فور کا آغاز 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ سے ہوگا، جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
23 ستمبر کو پاکستان سری لنکا سے، 24 کو بھارت بنگلہ دیش سے، اور 25 کو پاکستان بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا۔
مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔
سپر فور مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔