میٹا نے AI سے چلنے والے نئے اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے

02:51 PM, 19 Sep, 2025

کیلیفو رنیا : میٹا کمپنی نے سمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر اگمینٹڈ رئیلٹی (AR) پر مبنی اسمارٹ گلاسز تیار کرنے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اب انہوں نے اپنی نئی AI سے لیس پہلی اسمارٹ گلاس ڈیوائس، جس کا نام "میٹا رے بین ڈسپلے" ہے، متعارف کروا دی ہے۔

یہ گلاسز خاص بات یہ ہے کہ ان میں ایک ہائی ریزولوشن ڈسپلے لگا ہوا ہے جسے ہاتھوں کے اشاروں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، اور اس کے ساتھ ایک نیورل بینڈ بریسلیٹ بھی دیا گیا ہے جو دماغی سگنلز کو سمجھ کر گلاسز کے کام کو آسان بناتا ہے۔

صارفین اس ڈسپلے پر ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، ٹیکسٹ میسجز پڑھ کر جواب دے سکتے ہیں، اور یہ اسکرین باہر کے منظر کو بھی چھپاتی نہیں بلکہ جب استعمال نہ کیا جائے تو غائب ہو جاتی ہے۔

میٹا رے بین ڈسپلے کی قیمت 799 ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ ستمبر کے آخر میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ، میٹا نے دو اور اسمارٹ گلاسز بھی متعارف کرائے ہیں:

ایک "اوکلے میٹا وان گارڈ" ہے جو خاص طور پر سنو بورڈنگ اور ماؤنٹین بائیکنگ جیسے کھیلوں کے لیے بنایا گیا ہے، جو بغیر ری چارج کے 9 گھنٹے تک چل سکتا ہے، اور اس کی قیمت 499 ڈالر ہے۔
دوسرا ایک اپڈیٹڈ ورژن ہے میٹا کے پرانے رے بین گلاسز کا، جس کی قیمت 379 ڈالر رکھی گئی ہے۔
مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں AI سے لیس اسمارٹ گلاسز عام ہو جائیں گے اور بہت سستے بھی ہوں گے، جنہیں اربوں لوگ استعمال کریں گے۔

یہ گلاسز نہ صرف ہولوگرافک ڈسپلے فراہم کریں گے بلکہ ان میں کیمرے بھی ہوں گے، جس سے لوگ تصاویر کھینچ سکیں گے، لائیو اسٹریم کر سکیں گے اور ویڈیو کالز کر سکیں گے۔

مزیدخبریں