جنوبی غزہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

03:43 PM, 19 Sep, 2025

غزہ : جنوبی غزہ کے رفح شہر میں سڑک کے کنارے لگائے گئے بم کے دھماکے میں چار اسرائیلی فوجی جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں ایک افسر سمیت چار فوجی ہلاک ہوئے۔

یہ دھماکا صبح تقریباً ساڑھے نو بجے رفح کے جنینا علاقے میں اس وقت ہوا جب ایک بکتر بند گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ اس گاڑی کے ساتھ دو اور فوجی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 26 سالہ میجر عمری چائی، 23 سالہ لیفٹیننٹ ایران شیلم، 22 سالہ لیفٹیننٹ ایتان، اور 20 سالہ لیفٹیننٹ رون ایریلی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔فوج نے اس واقعے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی ہے اور مزید کارروائی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں