لاہور : ایشیا کپ ختم ہونے کے بعد ایشیاء کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس 30 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، جس کی صدارت اے سی سی کے صدر محسن نقوی کریں گے۔
اجلاس میں ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والے مسائل پر بات چیت ہوگی۔ بھارت کی طرف سے کون شرکت کرے گا، اس کا فیصلہ 28 ستمبر کو بی سی سی آئی کے اجلاس میں ہوگا، جہاں راجیو شکلا اور آشش شیالر نمائندگی کریں گے۔
اس اجلاس میں نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب بھی ہوگا، جس میں مبشر عثمانی مضبوط امیدوار ہیں۔