پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایجوکیشن سروسز لمیٹڈ کے درمیان کرکٹرز کے لیے تعلیمی سکالرشپ معاہدہ طے پا گیا

11:42 AM, 19 Oct, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک تعلیمی ادارے کے ساتھ کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ کیا ہے۔ لاہور میں پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر میں اس معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی پی سی بی چیئرمین محسن نقوی تھے۔ اس موقع پر پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور دیگر کرکٹ حکام بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے 120 بہترین کھلاڑیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ یہ تعلیمی اسکالرشپ 3 سال تک جاری رہے گی۔

محسن نقوی نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو اب کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دینے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شراکت داری سے کرکٹرز کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا اور اسکالرشپ کا دائرہ مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں