"یہ امن کی جانب پہلا قدم ہے" ، اسحاق ڈار کا دوحہ معاہدے پر ردعمل

10:54 AM, 19 Oct, 2025

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دوحہ میں ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے قیام کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ ان دونوں ممالک کی مدد سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وہ ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والی اگلی میٹنگ میں ایک مضبوط اور قابل اعتماد نگرانی کے نظام کے قیام کا منتظر ہیں تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف بڑھنے والے دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی نگرانی نظام ضروری ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ دوحہ میں قطر کی میزبانی اور ترکیہ کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 13 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنا اور دہشت گردی کے خطرات کا مؤثر طریقے سے سدباب کرنا ہے۔

مزیدخبریں