لندن:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ سمتھ کی والدہ، لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، لیڈی اینابیل کا انتقال لندن میں ہوا۔
لیڈی اینابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں اور گولڈ سمتھ خاندان کی ایک مشہور شخصیت تھیں۔ ان کے 6 بچوں میں جمائما گولڈ سمتھ کے علاوہ برطانوی سیاستدان زیک گولڈ سمتھ بھی شامل ہیں، جو رچمنڈ پارک سے سابق ایم پی رہے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا مغربی افریقہ میں انتقال کر گیا تھا، جبکہ دوسرے کا شیر کے حملے میں جان گئی تھی۔
ان کے شوہر نے مے فئیر نائٹ کلب کا نام اپنی اہلیہ کے نام پر رکھا تھا، جو شاہی خاندان کے افراد کے درمیان بھی مشہور تھا۔
اینا بیل نے 15 برس کی عمر میں لیڈی کا خطاب حاصل کیا تھا۔ ان کی پہلی شادی مارک برلے سے 21 برس تک قائم رہی، اور پھر 1978 میں سر جیمز گولڈ سمتھ سے دوسری شادی کی۔
لیڈی اینابیل کے بیٹے زیک گولڈ سمتھ کو حال ہی میں برطانیہ میں لارڈ کا خطاب دیا گیا ہے، اور وہ 2016 میں لندن کے میئر کے انتخاب میں صادق خان کے مقابلے میں تھے۔لیڈی اینابیل کی بیٹی، جمائما گولڈ سمتھ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی، جو کہ پاکستان کی سیاست میں ایک اہم نام ہیں۔