انجینئر الطاف حسین نیشنل گرڈ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر

07:44 PM, 19 Nov, 2025

لاہور :انجینئر الطاف حسین کو نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این جی سی) کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ الطاف حسین کے پاس بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد تجربہ ہے اور انہوں نے بین الاقوامی سطح پر کینیڈا میں پاور سیکٹر میں خدمات انجام دی ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر عہدہ سنبھالتے ہی الطاف حسین نے آن لائن اجلاس میں اپنی ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے این جی سی کو جدید، ترقی پسند ادارہ بنانے، ٹیکنالوجی اپنانے، ٹیم ورک اور رہنمائی پر زور دیا۔

ان کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب این جی سی حکومت کے تنظیم نو کے پروگرام کے تحت سابقہ این ٹی ڈی سی سے ٹرانسفارمیشن کے مرحلے میں ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں این جی سی کو قومی ترسیلی خدمات کی کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا ہے اور دو نئے ادارے   آئی ایس ایم او اور ای آئی ڈی ایم سی بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔

انجینئر الطاف حسین این جی سی کے ترسیلی نیٹ ورک اور آپریشنز کی مضبوطی، مارکیٹ آپریشنز اور ڈویلپمنٹ منصوبوں پر کام کریں گے تاکہ ملک کی بجلی کی ضروریات اور اقتصادی ترقی کے اہداف پورے کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں