ہری پور:وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہری پور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کی اہلیہ کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ 23 نومبر کو عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کیا کہ اگر دھاندلی کی کوشش کی گئی یا نتائج میں ردوبدل ہوا تو حالات سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں جلد بڑی سیاسی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا "مقبول لیڈر" اور ان کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما کی بہنوں پر مبینہ تشدد قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال کر قائد تحریک انصاف کے مؤقف کو مضبوط کریں۔