نجی شعبے کی مدد سے فلاحی اقدامات اور ترقی کی رفتار بڑھائی جا رہی ہے:وزیر خزانہ

05:58 PM, 19 Nov, 2025

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں اور نجی شعبے کا ملکی معیشت اور فلاحی کاموں میں اہم کردار ہے۔ حکومت نے اصلاحات متعارف کرائی ہیں تاکہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچیں اور ملکی معیشت درست سمت پر گامزن رہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی اقدامات کے لیے فنڈ فراہم کر رہی ہیں اور حکومت اس کی قدر کرتی ہے۔ انہوں نے قوم کو متحد ہونے اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید برآں، وزیراعظم کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام جاری ہے، جس سے سماجی شعبے میں بہتری آئے گی، اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ترقی کے لیے ضروری ہے۔

مزیدخبریں