بی آر ٹی اور اورنج لائن میں خواتین کے لیے پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں:شرجیل میمن

04:48 PM, 19 Nov, 2025

کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ بی آر ٹی اور اورنج لائن میں خواتین کے لیے پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں، تاکہ خواتین کو محفوظ اور بااختیار سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ ان کے مطابق، سندھ حکومت عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ بھر میں نظام کو اپ گریڈ کر رہا ہے، اور اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں بھی خدمات کے لیے پہنچ رہی ہیں۔ خصوصی افراد کے لیے مفت بائیک سروس کے امکان پر بھی بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی بھلائی پر توجہ دینا ہے۔ علاوہ ازیں، سینئر وزیر نے 27 ویں آئینی ترمیم کو ہر صوبے کو برابر نمائندگی فراہم کرنے والا اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس پر بڑی بار ایسوسی ایشنز نے بھی مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں