واشنگٹن: امریکی کانگریس کی ایک تازہ رپورٹ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف چار روزہ جنگ میں حاصل کی گئی کامیابی کو سراہا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس فتح نے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں اور فوجی حکمت عملی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
ذرائع کے مطابق، فتح میں چینی ساختہ ہتھیاروں نے اہم کردار ادا کیا، جن کی مدد سے پاکستان نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی گرائے۔ رپورٹ میں پاکستان کی فوجی تیاری اور منصوبہ بندی کو موثر قرار دیا گیا ہے۔