: آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے ایوان صدر مظفرآباد میں حلف اٹھا لیا

12:28 PM, 19 Nov, 2025

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے ایوان صدر مظفرآباد میں حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپیکر قانون ساز اسمبلی، چودھری لطیف اکبر نے وزیروں اور مشیروں سے حلف لیا، جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نئی کابینہ میں 18 وزیروں اور 2 مشیروں کو شامل کیا گیا۔ وزیروں میں سردار فہیم ربانی، چودھری اخلاق، یاسر سلطان، سردار محمد حسین، نبیلہ ایوب، چودھری رشید، چودھری ارشد، جاوید بڈھانوی، جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، دیوان چغتائی، ملک ظفر، ضیاء القمر، عامر یاسین، بازل نقوی، میاں عبد الوحید اور علی شان سونی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، دو مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جس کا حلف وزیراعظم نے لیا۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر کہا کہ نئی کابینہ کی تشکیل سے حکومت کو استحکام ملے گا اور آئندہ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تیار ہو گی۔

کابینہ کی حلف برداری کا عمل پہلے مؤخر کر دیا گیا تھا کیونکہ مشاورتی مراحل مکمل نہیں ہوئے تھے۔ ابتدائی طور پر صرف 10 وزیروں کو شامل کرنے کی تجویز تھی، لیکن اسمبلی اراکین نے اسے مسترد کر دیا۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں مشاورت کا عمل جاری رہا، جس کے بعد وزیروں اور محکموں پر اتفاق رائے قائم کیا گیا اور حلف برداری کی تقریب آج منعقد کی گئی۔

مزیدخبریں