سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کاکیس :جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری

10:40 AM, 19 Nov, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کی جانب سے جزوی اپیلیں منظور کرلی ہیں اور اکثریتی فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے 12 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا، لیکن 41 نشستوں سے متعلق اکثریتی فیصلے کو غلط قرار دیا۔

فیصلے میں جسٹس مندوخیل نے کہا کہ 41 امیدواروں کو آزاد حیثیت میں شمار کرنا آئین اور حقائق کے مطابق نہیں تھا اور عدالت کو اس بات کا اختیار نہیں تھا کہ وہ امیدواروں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ "اختیار سے تجاوز" تھا، کیونکہ 41 امیدواروں کے بارے میں کوئی درخواست عدالت کے سامنے زیر سماعت نہیں تھی۔

یاد رہے کہ 12 جولائی 2024 کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں اکثریتی فیصلے میں 41 امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا گیا تھا اور انہیں یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ عدالت کسی بھی امیدوار کی سیاسی وابستگی کو تبدیل نہیں کرسکتی اور اس فیصلے سے آئین کی روح کے خلاف ورزی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں