واٹس ایپ پر بغیر نمبر محفوظ کیے میسج بھیجنے کا آسان طریقہ

03:49 PM, 19 Nov, 2025

کیلیفورنیا : کیا آپ کبھی کسی ایسے شخص کو میسج کرنا چاہتے ہیں جیسے کورئیر سروس یا کیب ڈرائیور، جس سے شاید دوبارہ بات نہ ہو؟ تو یہ واٹس ایپ پر تھوڑا پیچیدہ ہو جاتا ہے کیونکہ واٹس ایپ آپ کو پہلے نمبر فون بک میں محفوظ کرنے کی کہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں ایسے نمبر آجاتے ہیں جنہیں آپ نے کبھی دوبارہ استعمال نہیں کرنا ہوتا۔

لیکن خوش قسمتی سے واٹس ایپ میں ایک ایسی سہولت موجود ہے جس سے آپ کسی بھی نمبر کو سیو کیے بغیر براہِ راست میسج کر سکتے ہیں! اس فیچر کو "کلک ٹو چیٹ" کہا جاتا ہے، اور یہ آپ کو بغیر کسی اضافی ایپ کے یہ کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اسے استعمال کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے آپ کو جس شخص کو میسج کرنا ہے، اس کا مکمل نمبر چاہیے ہوتا ہے۔ نمبر کے ساتھ کنٹری کوڈ بھی لگانا ہوتا ہے، لیکن اسپیس، ڈیش یا بریکٹ وغیرہ نہیں ہونی چاہیے۔
مثال کے طور پر: 92xxxxxxxxxx
پھر اس نمبر کے آگے https://wa.me/ لکھنا ہوتا ہے۔ یعنی:
https://wa.me/92xxxxxxxxxx
یہ لنک آپ کا تیار ہو گیا! اب بس اس لنک کو کہیں محفوظ کر لیں یا کاپی کر لیں۔ جب بھی آپ کسی کو میسج کرنا چاہیں، لنک پر کلک کریں اور وہ سیدھا آپ کو اس شخص کی چیٹ ونڈو میں لے جائے گا۔اس طرح آپ کی فون بک میں غیر ضروری نمبر نہیں آئیں گے اور آپ بغیر کسی رکاوٹ کے کسی کو بھی میسج کر سکیں گے۔

مزیدخبریں