جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی :اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملہ، 13 افراد ہلاک

03:08 PM, 19 Nov, 2025

بیروت : اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے جنوبی شہر صیدون پر ایک اور فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پناہ گزینوں کے زیر استعمال ایک اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے جس جگہ حملہ کیا تھا، وہاں حماس کے ارکان موجود تھے جو اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیار کر رہے تھے۔ تاہم، حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر بے گناہ پناہ گزینوں کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل اور لبنان کے درمیان گزشتہ سال جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے پہلے بھی، اسرائیل نے رواں ماہ لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

مزیدخبریں