پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 161,000 پوائنٹس کی حد دوبارہ عبور

11:57 AM, 19 Nov, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 823 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز پر 800 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا۔ گزشتہ دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 60 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور ڈالر 280.67 روپے پر برقرار رہا۔

مزیدخبریں