مریم نواز شریف کے 'پنجاب ماڈل' کی بین الاقوامی سطح پر پراجیکشن؛ ورلڈ اربن فورم باکو میں قائم 'پنجاب پویلین' عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

04:54 PM, 19 May, 2026

باکو : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورۂ آذربائیجان کے دوران باکو میں جاری عالمی "ورلڈ اربن فورم" میں پنجاب حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فورم میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے قائم کیا گیا خصوصی 'پنجاب پویلین' دنیا بھر سے آئے ہوئے معاشی ماہرین، شہری ترقی کے مندوبین اور عالمی رہنماؤں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ اربن فورم میں قائم اس پنجاب پویلین کا خود دورہ کیا، جہاں انہوں نے بین الاقوامی برادری اور غیر ملکی وفود کے سامنے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف انقلابی منصوبوں، ڈیجیٹل گورننس اور جدید ترقیاتی اقدامات کو پیش کیا۔

پویلین میں موجود حکومتی حکام نے عالمی مندوبین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا  "پنجاب پویلین میں صوبے کے پائیدار شہری بنیادی ڈھانچے، سمارٹ سٹیز، آئی ٹی اصلاحات اور عوامی فلاح و بہبود کے بڑے پراجیکٹس کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فورم میں موجود مختلف ممالک کے مندوبین نے پنجاب حکومت کی ان جدید اصلاحات اور عوامی اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

معاشی اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی موجودگی میں اس عالمی پلیٹ فارم پر پنجاب کے ترقیاتی اقدامات کو اجاگر کرنے سے نہ صرف دنیا بھر میں صوبے کا مثبت امیج سامنے آیا ہے، بلکہ مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور عالمی اداروں کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں