پنجاب کے عوامی منصوبوں کی عالمی سطح پر گونج باعثِ فخر ہے، ورلڈ اربن فورم پر مریم نواز کی کارکردگی کو زبردست پذیرائی ملی؛ عظمیٰ بخاری

11:57 AM, 19 May, 2026


لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 'ورلڈ اربن فورم' کے بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ فورم میں موجود دنیا بھر کے مندوبین اور شہری ترقی کے ماہرین مریم نواز کی دو سالہ ریکارڈ ساز کارکردگی اور ویژن کو دیکھ کر انتہائی مسرت اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فورم کے شرکاء کو پنجاب میں جاری پائیدار شہری ترقی اور ماحولیاتی بہتری کے تاریخی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
    "ورلڈ اربن فورم پر پنجاب حکومت کے فلیگ شپ پروگرامز 'اپنی چھت اپنا گھر'، 'ستھرا پنجاب'، 'ماڈل ویلج' اور 'صاف پانی' کے منصوبوں کو غیر معمولی عالمی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مریم نواز کے ان عوامی اور انقلابی منصوبوں کا بین الاقوامی سطح پر رول ماڈل بننا پوری قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ عالمی برادری کی جانب سے ان فلاحی منصوبوں کی تائید اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت درست سمت میں کام کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ کا ہر قدم عوام کو براہِ راست ریلیف پہنچانے کے لیے اٹھ رہا ہے

مزیدخبریں