دھمکیوں سے مرعوب ہوں گے نہ حقوق پر سودے بازی کریں گے، مذاکرات صرف برابری اور وقار کی بنیاد پر ہوں گے، ایران کا امریکی الٹی میٹم پر سخت ردِعمل

09:47 AM, 19 May, 2026


تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجی کارروائی کے الٹی میٹم اور دباؤ کی حکمتِ عملی کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ تہران کسی بھی دھمکی کے سامنے سرنگوں نہیں ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے ایک تند و تیز بیان میں ایرانی صدر نے ملکی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر خطے میں امن کے لیے کوئی گفتگو ہوتی ہے تو اسے ایران کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا گفتگو کا مطلب ہتھیار ڈالنا نہیں ہے۔ ایران عزت، وقار، طاقت اور اپنی غیور قوم کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ گفتگو کا آغاز کرتا ہے، اور ہم کسی بھی صورت میں اپنے عوام اور ملک کے قانونی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔"

تہران سے جاری اس بیان کو مبصرین امریکی صدر کے اس بیان کا براہِ راست جواب قرار دے رہے ہیں جس میں انہوں نے امریکی فوج کو ایران پر بڑے پیمانے کے حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔ ایرانی قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے فوجی طاقت کا مظاہرہ یا جنگ کی دھمکیاں ایران کو اپنے اصولی اور دفاعی مؤقف سے دستبردار نہیں کر سکتیں

مزیدخبریں