اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر سپیس میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ ویب سائٹس اور لنکس ملک کی سلامتی، نظریاتی اساس اور دفاعی اداروں کے خلاف منفی اور گمراہ کن مواد پھیلانے میں ملوث تھیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران 3,248 یوٹیوب لنکس کو بھی بلاک کیا گیا، جو قومی مفاد کے منافی مواد نشر کر رہے تھے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ حساس نوعیت کی معلومات اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی سائٹس کی تفصیلات عام نہیں کی جا سکتیں، تاہم ایسے عناصر کے خلاف نگرانی اور ایکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔