سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی

08:00 PM, 19 May, 2025

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ پیر کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہو رہا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 40 ڈالر اضافے کے ساتھ 3241 ڈالر ہو گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

  فی تولہ سونا: 3,42,500 روپے (4,000 روپے اضافہ)، 10 گرام سونا: 2,93,638 روپے (3,429 روپے اضافہ) ہے۔

مزیدخبریں