غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری میں ایک اور روز میں 144 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے دوسرے بھائی زکریا سنوار کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر تھے اور ان کے بیٹے بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔
سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 53,339 تک پہنچ گئی ہے۔ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 34 ہو چکی ہے۔ اس حملے میں مزید 3 صحافی بھی شہید ہوئے، جس کے بعد صحافیوں کی شہادتوں کی تعداد 230 ہو گئی ہے۔
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی اور امدادی سامان کی کمی کی وجہ سے اسپتالوں میں طبی خدمات فراہم کرنے میں شدید مشکلات آ رہی ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔