ایئر چیف مارشل کا شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر تعزیت

10:15 AM, 19 May, 2025

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے حال ہی میں دشمن کے حملے کے دوران ایک آپریشنل ایئر بیس پر فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ایئر چیف نے ان کی بہادری اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

بعد ازاں ایئر چیف مارشل سی ایم ایچ راولپنڈی بھی گئے، جہاں انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ انہیں زخمیوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ہر قیمت پر ملکی فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں