اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شوال المکرم 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب عید الفطر بروز ہفتہ 21 مارچ 2026 کو منائی جائے گی۔
اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی اجلاس میں وزارتِ مذہبی امور، محکمہ موسمیات اور سپارکو (SUPARCO) کے ماہرین نے شرکت کی۔ ملک بھر کی زونل کمیٹیوں (کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور) کی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا کہ کہیں سے بھی چاند کی رویت کی کوئی مستند شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاپاکستان کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شرعی اور مصدقہ اطلاع نہیں ملی۔ اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ ملک بھر میں 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر ہفتہ کے روز ہوگی ۔زونل کمیٹی پشاور سے موصول ہونے والی شہادتیں شرعی معیار پر پوری نہیں اتریں، جس کی بناء پر انہیں مسترد کر دیا گیا۔
ملک بھر میں کل 30 واں روزہ، عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو منانے کا باضابطہ اعلان
08:35 PM, 19 Mar, 2026