انسٹاگرام پوسٹس میں لنکس شامل کرنے کی آزمائش شروع

03:38 PM, 19 Mar, 2026

کیلیفورنیا: انسٹاگرام نے محدود صارفین کے لیے کیپشنز میں کلک ایبل لنکس شامل کرنے کا نیا فیچر آزمانا شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر ایک صارف ایک ماہ میں 10 لنکس اپنی پوسٹس میں شامل کر سکے گا۔ یہ تجربہ میٹا ویریفائیڈ سبسکرائبرز کے لیے کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔

انسٹاگرام میں اب تک پوسٹس کے کیپشن میں لنک شامل کرنا ممکن نہیں تھا، اور صارفین اپنی ویب سائٹس کی ٹریفک بڑھانے کے لیے صرف بایو یا اسٹوریز پر انحصار کرتے تھے۔

مزیدخبریں