پاکستانی میزائل اور علاقائی پالیسیاں امریکا کیلئے خطرہ ہیں: امریکی انٹیلی جنس

12:35 PM, 19 Mar, 2026

واشنگٹن: امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ کی سالانہ رپورٹ 2026 میں پاکستان کے میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسیاں امریکہ کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو روس، چین، شمالی کوریا اور ایران کے ساتھ امریکہ کے حریفوں کی صف میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان ایٹمی ہتھیار، بین البراعظمی میزائل اور خودکش ڈرونز تیار کر رہا ہے، جو امریکہ کے لیے خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جدید میزائل ٹیکنالوجی اسے جنوبی ایشیا سے باہر کے اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت دیتی ہے، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار ہو سکتے ہیں جو امریکی سرزمین کے لیے خطرناک ہوں گے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں ایٹمی اور عسکری تنازعات، پراکسی جنگیں اور علاقائی کشیدگی کا بھی ذکر ہے، اور پاکستان کو ایسے ممالک میں شامل کیا گیا جو اپنے حریفوں کو کمزور کرنے یا تنازعات کا رخ اپنے حق میں موڑنے کے لیے فوجی اور پراکسی ذرائع استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ 2024 میں امریکہ نے پاکستان کی بیلسٹک میزائل پروگرام میں شامل 16 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا تھا، جس پر پاکستان نے اسے سیاسی اور جانبدارانہ اقدام قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں