وزیراعلیٰ پنجاب نے چاند رات کے لیے سخت سکیورٹی ہدایات جاری کر دیں

11:40 AM, 19 Mar, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر صوبے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں، بس سٹینڈز، ویگن اڈوں اور تجارتی مراکز میں سکیورٹی سخت کی جائے، شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور خواتین و بچوں کے لیے ویمن پولیس سکواڈ کی خصوصی گشت یقینی بنائی جائے۔

علاوہ ازیں، ڈرون کیمروں اور نائٹ وژن دوربینوں کے ذریعے نگرانی، سڑکوں پر ون ویلنگ روکنے اور اے ٹی ایمز و بینکوں کے اطراف سکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں شفافیت کے لیے بسوں اور ویگنز پر مقررہ کرایہ نامہ آویزاں کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں